اسلام ماخا چیف نے مقابلہ جیتنے کے بعد فلسطینی پرچم لہرا دیا

اتوار 22 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پروفیشنل مارشل آرٹس اسلام ماخاچیف نے ابوظہبی میں فائٹ جیتنے کے بعد فلسطین کا پرچم لہرا دیا، اور کہا کہ میں اپنی جیت کی خوشی نہیں مناؤں گا، میری دعائیں فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ ہیں۔

روس سے تعلق رکھنے والے مشہور پروفیشنل مارشل آرٹس اسلام ماخاچیف اپنی اہم فائٹ جیتنے کے بعد فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف بول پڑے اور فلسطین کا پرچم لہرا دیا۔

گزشتہ روز ابو ظہبی میں الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ (یو ایف سی) کی لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ کا مقابلہ ہوا۔ اسلام ماخاچیف اور الیگزینڈر وولکانوسکی اتحاد ارینا میں مدمقابل آئے۔

اسلام ماخاچیف نے یو ایف سی 294 کے مین ایونٹ میں راؤنڈ ون کے 3:06 منٹ میں الیگزینڈر وولکانوسکی کو ہیڈ کک اور پنچ سے شکست دی۔ یہ ماخاچیف کی وولکانوسکی کے خلاف دوسری فتح تھی۔

فائٹ جیتنے کے بعد اسلام ماخاچیف نے فلسطین کی حمایت کا اظہار کیا۔ فلسطین کی حمایت میں یو ایف سی 294 کی فتح کے بعد اسلام ماخاچیف نے جشن منانے سے بھی انکار کر دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماخا چیف نے کہا کہ میں اپنی جیت فلسطین کے نام کرتا ہوں، میں خوشی نہیں منا سکتا کیونکہ فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اسرائیل جلد از جلد فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بند کرے۔

واضح رہے اسلام ماخاچیف نے میچ جیتنے کے بعد مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ فلسطین کا جھنڈا اٹھائے رکھا اور جیت کی خوشی کا اظہار بھی نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ