حماس نے اسرائیل کا زمینی حملہ پسپا کر دیا، ٹینک اور بلڈوزر بھی تباہ، عرب میڈیا

اتوار 22 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس  کے القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ پسپا کر دیا ہے، اس جھڑپ میں اسرائیل کا ایک ٹینک اور 2 بلڈوزر تباہ ہو گئے ہیں۔ ادھر اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے ایک ٹینک نے غلطی سے غزہ کی پٹی کے باہر مصر ی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

الجزیرہ نیوز نے غزہ سے رپورٹ دی ہے کہ حماس نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے عسکری ونگ ’القسام بریگیڈ‘ نے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے قریب اسرائیلی زمینی حملے کو پسپا کر دیا ہے جس میں ایک اسرائیلی ٹینک اور 2 بلڈوزر تباہ ہو گئے ہیں۔

ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر جاری ایک بیان میں ’القسام بریگیڈ‘ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے خان یونس کے مشرق میں واقع ایک علاقے میں اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کو اس وقت گھات لگا کر نشانہ بنایا جب وہ غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ جنگجوؤں نے بہادری سے اسرائیل کی دراندازی کو ناکام بنایا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کے بھاگتے ہوئے ایک ٹینک اور 2 بلڈوزر کو تباہ کر دیا گیا ہے، جنگجو کامیاب کارروائی کے بعد بحفاظت اپنے اڈوں پر آ گئے ہیں۔

ادھر اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے ایک ٹینک نے غلطی سے غزہ کی پٹی کے باہر مصر کی ایک فوجی پوزیشن کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکا اور عرب میڈیا کی اسرائیلی فوج کی پسپائی کی تصدیق

ادھر عرب اور امریکی میڈیا نے بھی اسرائیلی حملے کی پسپائی کی تصدیق کی ہے، عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ چند گھنٹے قبل اسرائیلی افواج نے غزہ اور اسرائیل کو الگ کرنے والی باڑ کی مرمتی کے لیے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

میڈیا کے مطابق پٹی میں داخل ہونے کے بعد وہ فلسطینی جنگجوؤں کے تیار کیے ہوئے جال میں پھنس گئے، اسرائیلی فوج کو اندھا دھند فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں داخل ہونا مشکل ہو گیا۔ اسرائیلی فورسز نے خود تصدیق کی ہے کہ وہ براہ راست فلسطینی جنگجوؤں کی فائرنگ کی زد میں آ گئے تھے، جو انتہائی شدید تھی۔

غزہ کی باڑ پر فلسطینی جنگجوؤں نے گھات لگا کر حملہ کیا، اسرائیلی فوج

الجزیرہ ٹیلی ویژن کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ہمیں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بیان موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلح فلسطینیوں نے غزہ پٹی کی سرحدی باڑ کے مغربی حصے میں باڑکی مرمتی کا کام کرنے والے فوجیوں پر فائرنگ کی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے ایک ٹینک نے اس گروپ پر گولہ باری کی ہے۔

نامہ نگار کے مطابق اگرچہ اس بیان میں زیادہ تفصیل نہیں ہے لیکن واضح طور پر اسرائیلی فوج اسے بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جو کچھ ہوا اس پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

نامہ نگار کے مطابق اگر حماس کے یہ جنگجو اسرائیلی فوج کے ان ارکان پر گھات لگا کر انہیں باڑ کے ایک طرف سے دوسری طرف دھکیلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، تو ظاہر ہے کہ یہ اسرائیلی فوج کے لیے ایک ایسی چیز ہے جسے وہ بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ اس واقعے کے حوالے سے اسرائیلی فوج سے مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

اسرائیل کی حادثاتی گولہ باری سے فوجی زخمی ہوئے، مصر

ادھر مصر کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی ٹینک سے حادثاتی طور پر فائر کیے گئے گولہ کے ٹکڑوں سے سرحدی محافظوں کی ایک نامعلوم تعداد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

مصری فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فوری طور پر اس غیر ارادی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مزید کہا ہے کہ اسرائیل اس کی تحقیقات کرے گا۔

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 266 فلسطینی شہید

ادھر اسرائیلی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں 266 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 117 بچے تھے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے شمال مغرب میں واقع قصبے زواتا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

وزارت نے مزید بتایا کہ 29 سالہ جہاد صالح اور 17 سالہ محمد ابو زیر شہر قصبے پر اسرائیلی حملے میں شہید اور 2 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک یو این آر ڈبلیو اے کے 29 اہلکار ہلاک

ادھر فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 2 ہفتوں سے جاری جنگ کے دوران غزہ میں اس کے 29 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

یو این آر ڈبلیو اے کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اب اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ غزہ میں ہمارے 29 ساتھی 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک ہو چکے ہیں اور ہم صدمے اور سوگ میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 12 اندرونی طور پر بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) یو این آر ڈبلیو اے کے اسکولوں میں مارے جا چکے ہیں جہاں انہوں نے پناہ لی تھی۔ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ان اسکولوں میں پناہ لینے والے تقریبا 180 آئی ڈی پیز زخمی ہوئے ہیں۔

ادارے نے مزید کہا کہ کم از کم 406000 آئی ڈی پیز غزہ بھر میں یو این آر ڈبلیو اے کی 91 تنصیبات میں پناہ لیے ہوئے ہیں – گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22000 آئی ڈی پیز میں اضافہ ہوا ہے۔

سلامتی کونسل کے ارکان کے تیسری قرارداد کے مسودے پر بھی تحفظات

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے ارکان نے اسرائیل فلسطین جنگ سے متعلق مسودہ قرارداد پر تبصرے اور اس میں نکات کے اضافے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے اس مسودہ قرارداد پر پہلے ہی کافی تنقید کی جا چکی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قرارداد کو بہت زیادہ اسرائیل کے حق میں کرنے کے خلاف ہے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامتی کونسل کے دیگر ارکان نے نجی طور پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قرارداد کے مسودے میں کوئی ایسی بات نہیں ہے اور یہ اس حقیقت سے بھی مکمل طور پر لاتعلق ہے کہ زمینی سطح پر انسانی صورتحال کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کی جانب سے جو بنیادی تنقید سن رہے ہیں وہ یہ ہے کہ اس میں جنگ بندی کا کوئی ذکر نہیں ہے اور یہاں تک کہ انسانی بنیادوں پر اس میں کسی تعطل کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔ اس کے علاوہ فلسطینی عوام کا براہ راست کوئی ذکر نہیں ہے۔

لہٰذا ایسا لگتا ہے کہ اس مسودہ قرارداد کو پہلے ہی کافی تنقید کا سامنا ہے اور ہم آنے والے گھنٹوں میں دیکھیں گے کہ آیا ارکان کی طرف سے کوئی باضابطہ شکایت جاری کی جاتی ہے یا نہیں۔

اسرائیل نے 300 فلسطینیوں کو غیر قانونی حراست میں لے لیا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں

قیدیوں کی سوسائٹی کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ اور حراستی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 300 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بغیر کسی مقدمے یا الزام فلسطینیوں کو حراست میں رکھا ہوا ہے اور ملنے والے ’خفیہ شواہد‘ کے مطابق اسرائیل ان فلسطینیوں کو غیر معینہ مدت تک قید میں رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 ہفتے قبل اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریبا 1130 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

فرانس میں ہزاروں افراد فلسطین کے حق میں پہلی بار ریلی میں شریک

فرانس میں پاپندیوں کے باوجود 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار فلسطین کے حق میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کے حق میں جھنڈے لہرا کر مظاہرے کیے ہیں اور ’ غزہ، پیرس آپ کے ساتھ ہے‘ کے نعرے لگائے ہیں۔

پولیس رپورٹس کے مطابق پلیس ڈی لا ریپبلک میں تقریباً 15,000 سے زیادہ افراد نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

 بوسنیا میں فلسطین کے حق میں احتجاج، ہزاروں افراد کی شرکت

بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں ہزاروں افراد جمع ہوئے اور فلسطینی اور بوسنیا کے جھنڈے لہرا کر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور غزہ پر اسرائیل کی بمباری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کچھ لوگوں نے ’ نسل کشی روکو، نسل کشی روکو‘ کے نعرے لگائے، جبکہ ایک بڑے اور نمایاں بینر پر لکھا تھا کہ ’کل سربرینیکا، آج غزہ‘، مظاہرین دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کے بد ترین مظالم اور بوسنیا کے قصبے میں 1995 کے قتل عام کا حوالہ دے رہے تھے جس میں سرب افواج نے ایک اندازے کے مطابق 8،000 مسلمان مردوں اور خواتین کو قتل کیا تھا۔

انسانی ہمدردی کے تحت معصوم فلسطینیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جوبائیڈن

ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے لیکن انہوں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ’جنگی قوانین کے مطابق کام کرے‘۔

جو بائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم انسانیت کے ناطے معصوم فلسطینیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے جو صرف امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

جو بائیڈن نے محصور غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ تو نہیں کیا تاہم انہوں نے لکھا کہ ہم 2 ریاستی حل سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا