فلسطینیوں کی حمایت کیوں کی؟ باکسر عامر خان کی اہلیہ کو دھمکیوں کا سامنا

اتوار 22 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نژاد سابق برطانوی باکسر عامر خان جو اب یوٹیوب اسٹار کے نام سے جانے جاتے ہیں، ان کی اہلیہ فریال مخدوم کو فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کرنے پر سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے۔

فریال مخدوم نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے جس کے مطابق انہیں اسرائیل کے نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا ہے۔

عامر خان کی اہلیہ کو دی گئی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے عوام کی حمایت چھوڑ کر اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہو جائیں، اور موقف سے باز نہ آنے کی صورت میں سنگین نتائج کے لیے تیار رہیں۔

فریال نے اسکرین شارٹ کے ساتھ لکھا کہ گزشتہ رات مجھے یہ دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ میں سچ کے ساتھ کھڑی نہ ہوں۔

واضح رہے کہ عامر خان کی اہلیہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کیے جانے والے حملوں کی شروع سے مخالفت کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر فلسطین کے عوام کے حق میں آواز اٹھاتی ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ کے درمیان کشیدگی کے بعد پیدا شدہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کی جا رہی ہے۔

اسرائیل نے اشارہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی وقت غزہ پر زمینی فوج کے ذریعے چڑھائی کر دے گا جبکہ ’حماس‘ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایسا کرنے کی صورت میں اسرائیل 7 اکتوبر کا آپریشن بھول جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم