پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے غزہ میں موجود اسرائیلی بربریت کا سامنا کرنے والے محصور لوگوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ (15 ملین) روپے کا عطیہ دیا ہے۔
عاطف اسلم کی جانب سے یہ رقم پاکستان میں موجود خیراتی ادارے ’الخدمت فاؤنڈیشن‘ کو دی گئی ہے۔
اسی حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں نیک مقصد میں تعاون کرنے پر گلوکار عاطف اسلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معلومات شیئر کیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول۔
فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول۔
Deep gratitude to the esteemed Atif Aslam @itsaadee for his generous contribution of 15 million PKR towards essential medical and food aid for Gaza, Palestine during these trying times.… pic.twitter.com/pwgAWMF4Hi
— Alkhidmat Foundation Pakistan (@AlkhidmatOrg) October 20, 2023
پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ہم عاطف اسلم کے انتہائی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں غزہ کے عوام کی مدد کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ کیے ، ہم آپ سب سے الخدمت غزہ فنڈ کے لیے عاجزانہ تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو شئیرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا اس وقت غزہ سے سامنے آنے والی تصاویر بہت تکلیف دہ ہیں اور یہ ہم میں سے کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے فلسطینیوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا میں وہاں تو نہیں ہوں لیکن آپ کا دکھ محسوس کر سکتا ہوں اور آپ سب میری دعاؤں میں شامل ہیں‘۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ امدادی ٹرکوں کا ایک اور قافلہ حماس کے زیر انتظام علاقے غزہ میں پہنچا ہے جہاں ضروری سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے۔