پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ، مگر کیسے؟

پیر 23 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ماہ کی کارکردگی پر دنیا کی دوسری بہتر اسٹاک مارکیٹ قرار دی گئی ہے، مارکیٹ 405 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تاریخی بلند سطح 52876 پر پہنچ گئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ سمیت معاشی امور کے ماہر شہریار بٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ اور گزشتہ ماہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے بہترین رہا اور یہی نہیں بلکہ دنیا میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ماہ کارکردگی کے اعتبار سے دوسری بہترین مارکیٹ قرار پائی ہے۔

شہریار بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کامیاب دورے کے بعد پاکستان لوٹ آئے ہیں نئے منصوبوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ سی پیک کی اگر بات کی جائے تو کام کا دوبارہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔ گیس کے نرخ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے گیس کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے، امپورٹ میں مزید بہتری کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

پی ٹی سی ایل ٹیلی نار خریدے گا؟

شہریار بٹ نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل جلد ہی ٹیلی نار کے اکثریتی حصص حاصل کرلے گا دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل نے پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بحال کر دی ہے، جس کی وجہ سے پی آئی اے کا متاثر ہونے والا فلائٹ آپریشن دوبارہ اپنی ڈگر پر آجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp