قومی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی سی بی

پیر 23 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں اختلافات کی خبروں کی تردید کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پاکستان کرکٹ ٹیم میں اندرونی اختلافات موجود ہیں۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ میڈیا میں پھیلائی جانے والی ان افواہوں کے تناظرمیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں مکمل ہم آہنگی ہے اور ایسے کوئی بھی شواہد موجود نہیں ہیں جن سے ٹیم میں اختلافات کے ان بے بنیاد دعووں کو تقویت ملے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس طرح کی جھوٹی خبروں پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات پھیلانے سے قبل یہ یاد رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ صحافتی اخلاقیات اور ذمہ داری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp