ڈینگی بخار سے جلد صحت یابی کے لیے کونسی غذائیں مفید ہیں؟

پیر 23 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈینگی بخار مچھروں سے پھیلنے والی ایک عام بیماری ہے، پاکستان میں ہر سال بارشوں کے بعد ہزاروں افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں اب تک 8000 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ڈینگی کی علامات

اس بیماری میں تیز بخار کے ساتھ فلو جیسی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔ دیگر علامات میں سر، ہڈیوں، پٹھوں اور جوڑوں میں درد، تھکاوٹ، قے، متلی، جلد پر خارش، خون کا معمولی اخراج (ناک، مسوڑوں سے یا آسانی سے خراشیں پڑنا) شامل ہیں۔ سنگین علامات کے نتیجے میں خون کا اخراج زیادہ ہوجاتا ہے جس سے موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

4 غذائیں، ڈینگی سے جلد نجات دلائیں

ڈینگی کے علاج کے دوران ڈاکٹر عموماً پھلوں کے استعمال اور جنک فوڈ سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں تاہم بہت سے متاثرہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر کونسی غذائیں استعمال کر کے وہ ڈینگی سے جلد صحت یابی پا سکتے ہیں۔ ماہرین ڈینگی سے متاثرہ لوگوں کو عموماً 4 ایسی غذاؤں کا مشورہ دیتے ہیں جن کا استعمال کرکے وہ اس بیماری سے جلد صحت یاب ہو سکتے ہیں۔

ناریل پانی اور سکنجوین

ڈینگی سے متاثرہ فرد کو چاہیے کہ وہ اپنے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دے، اسے قدرتی ذرائع سے حاصل کئے گئے جوس یا مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے، مگر ماہرین کہتے ہیں کہ اس حوالے سے ناریل پانی اور سکنجوین بہترین انتخاب ہیں۔ گھر میں سکنجوین بنانا نہایت آسان ہے، بس لیموں اور چینی کے ساتھ ایک چٹکی کالا نمک اور زیرہ پاؤڈر ڈالیں اور مزی سے پئیں۔

پروٹین والی غذاؤں کا استعمال

ڈینگی کے دوران ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں پروٹین زیادہ ہو تاکہ آپ کے جسم کو توانائی ملے اور آپ جلد صحت یاب ہو سکیں۔ ان میں چکن،  انڈہ، مچھلی، دالیں، دہی، پنیر، قنوا وغیرہ شامل ہیں۔

دلیہ

دالوں اور اناج کا دلیہ، جو کا دلیہ، گندم کی روٹی اور چاول سے بھی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور جسم کو توانائی ملتی ہے اور مریض جلد صحت یاب ہوتا ہے۔

  فولک ایسڈ اور وٹامن کے سے بھرپور غذائیں

ڈینگی سے جلد صحت یابی کے لیے فولک ایسڈ اور وٹامن کے سے بھرپور غذاؤں کا استعمال نہایت ضروری ہے، مالٹا، لیموں، کیوی، انار، بروکولی اور پالک کا استعمال کرکےڈینگی سے جلد نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی اسٹاک ایکسچینج کو دھچکا: سرمایہ کاروں کے 10 لاکھ کروڑ روپے ایک گھنٹے میں ڈوب گئے

بغیر نوٹیفیکیشن پڑھے بیکری بند کروانا اے سی صاحبہ کو مہنگا پڑگیا

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟