کون سی سبزی آپ کو گٹھیا کے تکلیف دہ درد سے بچا سکتی ہے؟

جمعرات 5 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 گٹھیا ایک عام اور پیچیدہ بیماری ہے جو کسی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ اس بیماری سے جوڑوں میں درد، سوجن اور جلن کا انتہائی تکلیف دہ احساس ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ یہ بیماری آپ کو چلنے پھرنے سے بھی معذور کر سکتی ہے۔

گھٹیا سے بچنے یا اس کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے ہم مختلف غذاؤں کا استعمال کر کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ آپ اپنی غذا کھانے میں احتیاط برت کر گٹھیا کی جلن ، درد اور سوجن کو کم کر سکتے ہیں اور اپنی نقل و حرکت کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

گٹھیا کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو خون میں یورک ایسڈ کے زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے جوڑوں میں سوجن اور درد کا باعث بنتی ہے۔

کیمیا دان ڈین گبلر کے مطابق متعدد مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن سی گٹھیا کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس میں انہوں نے ’سرخ شملہ مرچ ‘ تجویز کی ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ اس میں تمام کھانوں اور سبزیوں میں سب سے زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک سرخ شملہ مرچ میں نارنجی کے جوس، سنترے، کیوی، گریپ فروٹ وغیرہ سے زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے۔

کیا سرخ شملہ مرچ گٹھیا سے نمٹنے کا ایک اچھا طریقہ ہے؟

بہت سی دیگر سبزیوں کے ساتھ سرخ شملہ مرچ میں پیورین کی مقدار کم ہوتی ہے ، جو گٹھیا کے شکار افراد کے لیے بہترین غذا ثابت ہو سکتی ہے۔ پیورین ایسے مرکبات ہیں جو جسم میں یورک ایسڈ کو بڑھنے نہیں دیتے ۔

منی پال کالج آف ہیلتھ پروفیشنز، ایم اے ایچ ای، منی پال میں کلینیکل نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیکس پروگرام کی کوآرڈینیٹر سورنا ہیبر نے کہا ہے کہ ’ سرخ شملہ مرچ نا صرف محفوظ ہیں، بلکہ ان میں اینٹی سوزش خصوصیات بھی ہوتی ہیں اور وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھری ہوتی ہیں، جس سے وہ نا صرف گٹھیا کے شکار افراد بلکہ دیگر لوگوں کے لیے بھی صحت مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پھول گوبھی، سرخ مرچ اور چقندر جیسی سبزیوں کو اپنی غذا میں شامل کرنا بھی فائدہ مند ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ آپ معتدل پیورین مواد والی سبزیوں کے استعمال کو محدود کریں، جیسے کہ پیراگس، پالک، پھول گوبھی، اور مشروم وغیرہ

ماہرین خوراک کا یہ بھی کہنا ہے کہ غذائیں جن میں پیورین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے وہ گٹھیا کے حملوں کا سبب بن سکتی ہیں یا اس کی شدت میں مزید اضافہ کرسکتی ہیں۔

سورنا ہیبر  کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو گٹھیا ہے اور آپ کو کوئی خوراک لینے سے اس کے درد میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو ایک متوازن غذا کو برقرار رکھنے اور صحت کہ بحال رکھنے کے لیے پیشہ ور یا رجسٹرڈ ڈائیٹیشن سے رہنمائی حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp