پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان، فرنچائزز کا اجلاس طلب

جمعرات 23 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل فرنچائزز کا اہم اجلاس کل ہو گا، اجلاس میں لاہور اور راولپنڈی کے پی ایس ایل میچز کراچی منتقل کرنے پر بات ہو گی۔

اطلاعات کے مطابق پی سی بی فرنچائزز سے مشاورت کے بعد لاہور اور  راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کرے گا، پنجاب حکومت نے میچز کرانے کیلئے 50 کروڑ روپے طلب کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں 5 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی ہے تاہم پنجاب حکومت نے لائٹنگ اور سیکیورٹی کی مد میں باقی 45 کروڑ روپے بھی ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں میچز کرانے کے لیے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے، پی سی بی یہ اخراجات بچانے کے لیے کراچی میچز منتقل کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سولر سسٹمز کی پیداوار گرڈ کی طلب سے تجاوز کرجائے گی، وزارت موسمیاتی تبدیلی

تائیوان کے قریب جاپانی میزائل یونٹ کی تنصیب پر چین کو شدید ردعمل، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

تائیوان کے قریب جاپانی میزائل یونٹ کی تنصیب پر چین کو شدید ردعمل، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

بھارتی تیجاس طیارے کی تباہی کے پاکستان، ایران اور دفاعی مارکیٹ پر اثرات

پشاور خودکش حملہ، کب کیا ہوا؟

ویڈیو

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟

ریڈیو کی محبت، یادوں کا مجموعہ، نجیب احمد کا منفرد شوق

کالم / تجزیہ

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک

انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور