پاکستان میں مقبول پنجابی مگر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کو جہاں پاکستانی اپنے ملک آنے کی دعوت دے رہے ہیں وہیں کچھ انہیں فقط باجوہ ہونے کی بنا پر یہاں دیکھنا نہیں چاہتے۔
بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کے اسی سال ممکنہ دورہ پاکستان کی خبر پر ملک کے مایہ ناز قانون دان اور صاحب کتاب شخصیت نے ’مزید باجوہ‘ بھگتنے سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ہونیوالے سوال جواب کے ایک دورانیہ میں صارف کی جانب سے پاکستانی آنے کی جذباتی فرمائش پر سونم باجوہ نے خاموش رہنے کا اشارہ کرتا ایموجی شیئر کرتے ہوئے رومن پنجابی میں اسی سال پاکستان آنے کی حامی بھرلی۔
Iss saal aavange 🤫 https://t.co/v3SYy2ZycJ
— Sonam Bajwa (@bajwasonam) February 22, 2023
پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے سونم کپور کے اس مثبت جواب کو رپورٹ کیا جسے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی سے وابستہ قانونی ماہر ڈاکٹر اسامہ صدیق نے سونم کے ممکنہ دورہ پاکستان کی سیاسی مخالفت کردی۔
ملک میں جاری سول ملٹری تعلقات میں حالیہ کھنچاؤ کا باعث بننے والے سابق آرمی چیف کا بین السطور ذکر کرتے ہوئے انعام یافتہ مصنف اور استاد اسامہ صدیق کا کہنا تھا کہ مزید باجوہ نہیں، پلیز! ہم پہلے ہی بہت باجوہ بھگت چکے ہیں۔
https://twitter.com/drosamasiddique/status/1628787589313359875?s=46&t=Q2Zc9vfbsRcIWWA6kFINWg
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٖڈاکٹر اسامہ صدیق کے ٹوئیٹ کے جواب میں نواب آف دیر کی پوتی رمشا قطب خان نے لکھا ہے کہ’وہ اچھی ہیں جناب! مجھے ان سے پیار ہے۔‘
She’s nice sir I love her
— Ramsha Quttab Uddin Khan 🇵🇸 (@wamsha92s) February 23, 2023
بھارت کی پنجابی فلموں سے مقبول ہونیوالی اداکارہ سونم باجوہ کے لیے اس وقت ‘شیکسپیریئن‘ سوال یہ کہ انہیں اس سال پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے یا نہیں؟ ڈاکٹر اسامہ صدیق کی ٹوئیٹ پر ٹوئٹر صارفین کی اکثریت سونم باجوہ کو پاکستان میں دیکھنے کی خواہشمند ہے۔
سونم باجوہ اس سے قبل ایک کینیڈین ریڈیو پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری سے متاثر کرنیوالے پاکستانی اداکار فواد خان کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔
سونم باجوہ ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے پاکستانی ڈرامے اور سجل علی جیسی اداکارہ کی بھی تعریف کرچکی ہیں۔ ٹوئٹر پر سوال جواب کے دوران انہوں امریکیوں کو تیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی امریکہ میں لائیو بھنگڑہ اور گِدا پرفارم کریں گی۔