جب فلم ڈائریکٹر نے شاہ رخ خان سے کہا ’تم میں ہیرو والی کوئی بات نہیں‘

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کام کا آغاز رومانٹک ہیرو کے طور پر نہیں بلکہ ایک ولن کے طور پہ کیا تھا۔

یہ تب کی بات ہے جب شاہ رخ خان بالی وڈ میں نئے تھے اور انہیں بہت زیادہ کام نہیں مل رہا تھا، اس وقت انہیں جو کردار مل رہے تھے وہ کوئی دوسرا اداکار کرنے کو تیار نہیں تھا، یوں قسمت نے شاہ رخ خان کا ساتھ دیا اور ان کی ناموری کا سفر وہیں سے شروع ہوگیا۔

شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک یونیورسٹی میں تقریر کے دوران ایک حیران کن انکشاف کیا کہ جب وہ بالی وڈ میں نئے نئے آئے تھے تو انہیں ان کے ایک قریبی ڈائریکٹر دوست نے کہا ’تمہاری شکل اچھی نہیں ہے، تم  میں ہیرو والی کوئی بات نہیں‘۔

کنگ خان بتایا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ آگے زندگی میں ان کے لیے کیا رکھا ہے، لیکن یہ بات ان کو آج تک یاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دوست نے ’چاکلیٹی ہیرو‘ کا لفظ استعمال کیا اور انہیں ان کی کمیاں بتائیں۔

اب شاہ رخ خان اس صدی کے سب سے بڑے ہیرو مانے جاتے ہیں، ان سے کوئی نہیں جیت سکتا لیکن سن کے بڑا عجیب لگتا ہے کہ کنگ خان کو بھی کوئی بد صورت کہہ سکتا ہے۔

اس تقریر کے دوران شاہ رخ خان نے وہاں موجود طلبا سے کہا کہ انہیں کبھی زندگی میں ہار نہیں ماننی چاہیے اور وہ کبھی خواب دیکھنا نہ چھوڑیں۔

شاہ رخ خان نے طلبا کو نصیحت کی کہ کبھی کسی اور کے خوابوں کی زندگی نہ جئیں بلکہ اپنا راستہ خود چنیں۔

بالی وڈ بادشاہ نے اپنی تقریر کے آخر میں اپنی ہی فلم کا ایک ڈائیلاگ بول کر طلبہ کو سمجھایا کہ آخر میں سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے، انسان کو ہر دم محنت کرتے رہنا چاہیے اور کبھی ہار نہیں ماننا چاہیے۔

مداحوں کے لیے سب سے عجیب بات تو یہ ہے کہ ان کے جوان اور پٹھان کو بھی کوئی بد صورت کہہ سکتا تھا۔ شاہ رخ خان کو کمیاں شمار کرانے والے ڈائریکٹر آج کل کہاں ہیں، معلوم نہیں۔ اور وہ بالی وڈ کے بادشاہ کی بابت اب کیا سوچتے ہیں، یہ ایک دلچسپ سوال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘