عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں میں کنسرٹ میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں شمالی امریکا میں دورانِ کنسرٹ ایک مداح نے عاطف اسلم کی گائیکی کو سراہتے ہوئے ان پر پیسے پھینکنا شروع کر دیے۔
عاطف اسلم نے کنسرٹ روک کر اس مداح کو اسٹیج پر بلایا اور کہا کہ اس رقم کو آپ عطیہ کر سکتے ہیں۔
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے کہ آپ امیر ہیں لیکن پیسے کو اچھے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کی عزت کرنی چاہئے۔
Atif Aslam pauses concert to stop fans from throwing money onstage, asks them to donate it.#AtifAslam pic.twitter.com/z2gW1sJ2vw
— Pakistani Cinema (@PakistaniCinema) October 24, 2023
عاطف اسلم کے اس عمل نے مداحوں کے دل جیت لیے اور صارفین ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ عاطف اسلم نے ان پیسوں کو ہاتھ بھی نہیں لگایا جو مداح کی جانب سے ان پر نچھاور کیے گئے تھے۔
I love how he refuses to even touch the money #atifaslam pic.twitter.com/r0syjfrgQY
— Aish (@ashwrymthws) October 24, 2023
ایک صارف نے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ عاطف اسلم ایک لیجنڈ ہیں۔
The man the myth the legend, king atif aslam ♥️pic.twitter.com/LGFZKmnXHJ
— -Junaiz (@dhillow_) October 24, 2023
فیضان نامی صارف لکھتے ہیں کہ عاطف اسلم نے کتنے پر سکون طریقے سے مداح سے درخواست کرتے ہوئے ان لوگوں کو پیغام دیا ہے جنہوں نے پیسے نچھاور کرنے کا کلچر ہی بنا لیا ہے کہ یہ رقم مجھ پر نہ پھنیکو بلکہ عطیہ کر دو، ان کا مزید کہنا تھا کہ عاطف اسلم واحد متنازع پاکستانی اسٹار ہیں جن کی تعریف کرنی چاہیے۔
"My friend, Donate this money, don't throw it at me, this is just disrespect to the money" How calmly he requested and gave a message to the jahil pakistanis who made this thing a culture. What a man he his, one and only undisputed pakistani star whom you should admire @itsaadee pic.twitter.com/KOSvUMvSha
— Faizan (@faizannriaz) October 24, 2023
واضح رہے عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کے لیے 15 ملین روپے کی امداد بھی عطیہ کی تھی۔ انہوں نے یہ رقم پاکستانی خیراتی ادارے’ الخدمت فاؤنڈیشن‘ کے حوالے کی۔