کراچی والے ہو جائیں تیار، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہوں گے بھاری جرمانے

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، یکم نومبر سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز چیمہ کے مطابق 1 نومبر سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو بھاری جرمانے ادا کرنے پڑیں گے۔

نئے ٹریفک چالان کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پرموٹرسائیکل سوار کو 2 ہزار روپے، گاڑی کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے پر موٹرسائیکل سوار کو600 روپے، گاڑی کو 800 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوں گے، سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل اور کار سوار پر 500 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200 روپے ادائیگی کرنا ہوگی، جبکہ بنا لائسنس کے موٹرسائیکل سڑک پرلانے والا 1000 روپے اور کارڈرائیور 1500 روپے جرمانہ بھرے گا۔

کم عمری میں موٹر سائکل چلانے والوں کی بھی اب خیر نہیں، کم عمر موٹرسائیکل چلانے والے کو 1500 روپے جرمانہ ہو گا۔

گاڑی چلانے والے کو2000 روپے جرمانہ ہوگا، مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار پر2500 روپے جبکہ گاڑی چلانے والے کو 3000 روپے جرمانہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp