ہشیار باش! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب بھاری جرمانہ ہو گا

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا۔

وزارت داخلہ نے نئے عائد جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور اب کم سے کم جرمانہ 500 روپے ہوگا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تیز رفتاری پرموٹر سائیکل سوار کو ایک ہزار روپے، کار کو 1500روپے، پبلک سروس گاڑی کو 2 ہزار روپے جبکہ مال برادر گاڑی کے ڈرائیور کو 2500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ اب اسلام آباد میں گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال پر 1500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جبکہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر 2 ہزار روپے کا چالان ہو گا۔

ترجمان کے مطابق کم عمر ڈرائیور کو 2500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی پارکنگ پر ایک ہزار روپے کا چالان کٹے گا۔ اس کے علاوہ ون ویلنگ کرنے والوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر ایک ہزار روپے، کار چلانے پر 2 ہزار روپے، پبلک سروس اور مال بردار گاڑی چلانے پر 8 ہزار روپے چالان کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور بھاری جرمانوں سے بچیں۔ جرمانوں میں اضافے کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ ٹریفک قوانین کی پابندی سے حادثات میں کمی ہوتی ہے، اسلام آباد پولیس اس سلسلہ میں بھرپور مہم چلا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!