آئی سی سی میںز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ کے اب تک 23 میچز مکمل ہو چکے ہیں۔ پیر کے روز کھیلے گئے 22 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کی ٹیم کو اپ سیٹ شکست دی۔
میچ کے بعد افغانستان کی ٹیم نے گراؤنڈ کا چکر لگا کر تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ ڈریسنگ روم میں بھی افغان ٹیم کی جیت کا جشن منانے کی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
میچ کے بعد شکست کے باوجود گرین ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ‘اسپورٹس مین سپرٹ’ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر افغان وکٹ کیپر بلے باز رحمٰن اللہ گرباز کو ایک بیٹ تحفے میں دیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر اب تک وائرل ہے۔
A gift from Babar Azam.
The spirit of cricket alive and well 🤝#CWC23 pic.twitter.com/yWYakieO7p
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 23, 2023
آج افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹر رحمٰن اللہ گرباز نے وہی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘یہ ایک عظیم کھلاڑی کی جانب سے میرے لیے بہترین تحفہ ہے’
Wonderful gift 🏏 by a wonderful player and human being. Truly gentleman @babarazam258 . Chin up, stay strong and keep shining ❤️🫡 pic.twitter.com/2CoiEEblSZ
— Rahmanullah Gurbaz (@RGurbaz_21) October 25, 2023
افغان بلے باز نے بابر اعظم کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بابر اعظم ایک بہترین انسان ہیں’۔ انہوں نے بابر اعظم کا حوصلہ بھی بڑھایا۔
رحمٰن اللہ گرباز نے پاکستان کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 65 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے اپنے ساتھی بلے بازابراہیم زدران کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کی شراکت پر 128 رنز بھی بنائے جو کہ افغانستان کی شاندار جیت کی بنیاد بنی۔