سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کی درخواست پر فیڈرل سروس ٹربیونل نے 13 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عموما 5 سے 6 سال کی عمر میں بچے کو پہلی کلاس میں داخلہ دیا جاتا ہے، 15 سے 16 کی عمر میں بچہ میٹرک کا سرٹیفکیٹ حاصل کرتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ کے مطابق غلام محمود ڈوگر نے 1979 میں 16 برس کی عمر میں میٹرک مکمل کیا، غلام محمود ڈوگر کا موقف مان لیا جائے تو اسکے مطابق ساڑھے 13 سال کی عمر میں میٹرک کیا۔
فیصلے کے مطابق غلام محمود ڈوگر دستاویزات میں اپنی بتائی گئی تاریخ پیدائش ثابت نہیں کر سکے، جس کے باعث غلام محمود ڈوگر کی تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی۔