حکومت پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے سابق معاون خصوصی وزیراعظم زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو انٹرپول کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ریڈ نوٹس جاری کرنے سے قبل دستاویزات کا قانونی جائزہ لیا جائے اور انٹرپول ہیڈکوارٹر کو ریڈ نوٹس جاری کیے جائیں۔
واضح رہے کہ زلفی بخاری اسلام آباد پولیس کو ایف آئی آر نمبر143 میں مطلوب ہیں۔
زلفی بخاری کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت گولڑہ پولیس اسٹیشن میں 18 مارچ کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔