پہلا ٹی 20: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 05 وکٹوں سے شکست

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے  ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بنگلہ دیش کے شہر چٹوگرام میں ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 82 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بسمہ معروف 20 اور منیبہ علی 16 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم نے 83 رنز کا ہدف آخری اوور میں 05 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔  بنگلادیش کی جانب سے نگار سلطانہ 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے 03 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp