عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جرنیل اور ججز کو گینگ آف 5 کہنا جمہوریت کو آخری سلام کہنے کے مترادف ہے، سپریم کورٹ پر دباو کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سیاست اور سیاست دان رمضان میں تروایح پڑھیں گے جرنیل اور ججز کو چوک اور چوراہے میں گینگ آف 5 کہنا جمہوریت کو آخری سلام کہنے کے مترادف ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت نےفیصلہ کرناہےکہ ملک و آئین بچانا ہے یا اپنی سیاست سپریم کورٹ پردباؤکےسنگین نتائج ہوں گےمہنگائی کے خلاف بغاوت ہو گی۔
اگر90دن میں الیکشن نہیں ہوتےتوسیاست اور سیاست دان رمضان میں تروایح پڑھیں گےجرنیل اورججزکوچوک اورچوراہےمیں گینگ آف5کہناجمہوریت کوآخری سلام کہنےکےمترادف ہےوفاقی حکومت نےفیصلہ کرناہےکہ ملک وآئین بچاناہےیااپنی سیاست سپریم کورٹ پردباؤکےسنگین نتائج ہوں گےمہنگائی کےخلاف بغاوت ہوگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 24, 2023
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کا جلسوں میں بیڈ جرنلز او رگڈ جرنلز کے بعد بیڈ ججز اور گڈ ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے9 رکنی سپریم کورٹ کا بینچ کسی پارٹی کا حصہ نہیں ملک کے آئین و قانون کے دفاع کے لیے بیٹھا ہے ججز کو تنقید کا نشانہ بنانا اور اُن کے ہونے والے فیصلوں سےانکاری کا اشارہ دینا بہت بڑے سنگین خطرےکی علامت ہے۔
مریم نوازکاجلسوں میں بیڈجرنلزاورگڈ جرنلزکےبعدبیڈججزاورگڈججزکانام لیناخطرےکی گھنٹی ہے9رکنی سپریم کورٹ کا بینچ کسی پارٹی کا حصہ نہیں ملک کے آئین و قانون کے دفاع کے لیے بیٹھا ہے ججز کوتنقید کا نشانہ بنانا اور اُن کےہونے والےفیصلوں سےانکاری کا اشارہ دینابہت بڑے سنگین خطرےکی علامت ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 24, 2023