’نہیں رکوں گا‘ فلسطینی صحافی کا اپنی اہلیہ اور 3 بچوں کی نمازِ جنازہ پڑھانے کے بعد اسرائیل کو پیغام

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین میں الجزیرہ کے  غزہ کے بیورو چیف نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی اپنی اہلیہ اور 3بچوں کی نماز جنازہ خود پڑھانے کے بعد اسرائیل کو پیغام دیا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض اور غزہ کے حوالے سے دُنیا کو باخبر رکھنے سے نہیں رکیں گے۔

اسرائیلی فوج کے محاصرے میں غزہ سے رپورٹنگ کرنے والے الجزیرہ کے بیورو چیف اور سینیئر صحافی وائل دہدوح نے بدھ کو اسرائیل کی صہیونی افواج کی بمباری سے شہید ہونے والی اپنی اہلیہ اور 3 بچوں کی نمازِ جناہ خود پڑھائی۔ نمازِ جنازہ کے بعد بہادر صحافی کاکہنا تھا کہ دنیا کو غزہ کے حوالے سے باخبر رکھنے سے وہ نہیں رکیں گے۔ اس کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بس چند منٹ بعد میں دوبار لائیو رپورٹنگ کر نے جا رہا ہوں گا۔

واضح رہے کہ بدھ کو غزہ سے الجزیرہ ٹیلی ویژن نیوز کے لیے رپورٹنگ کرنے والے سینیئر صحافی وائل دہدوح کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وائل کو یہ خبر اس وقت موصول ہوئی جب وہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کی براہ راست کوریج میں مصروف تھے۔

 ایک اور فلسطینی صحافی محمد فارا کو بھی دوران ڈیوٹی اہلیہ اور بچوں کی شہادت کی اطلاع ملی، اسرائیلی حملوں میں اب تک 20 سے زیادہ صحافی شہید ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp