اکشے کمار کی تین منٹ میں  184 سیلفیاں، عالمی ریکارڈ بنا دیا

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار اکشے کمار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ‘سیلفی’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس دوران انہوں نے نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔

اکشے نے ممبئی میں اپنے مداحوں کے ساتھ تین منٹ کے اندر سب سے زیادہ سیلفیز بنوا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریکارڈ بناتے وقت کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ اکشے کمار نے کہا ’میں نے زندگی میں جو کچھ حاصل کیا وہ صرف میرے مداحوں کی بے لوث محبت کی وجہ سے ہے۔

اکشے کمار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے مداحوں کی مدد سے تین منٹ میں سب سے زیادہ سیلفیز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔ اکشے کمار نے تین منٹ میں 184 سیلفیز بنائیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی ‘اے این آئی’ کے مطابق اکشے کمار نے امریکی شہری جیمز اسمتھ کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 22 جنوری 2018 میں کروز شپ میں تین منٹ کے دوران 168 سیلفیز بنائی تھیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سن 2015 میں ہالی وڈ اسٹار ڈوائن جانسن نے لندن میں اپنی فلم سان اینڈریاس کے پریمیئر کے دوران بنایا تھا۔ ڈوائن جانسن نے تین منٹ کے دوران 105 سیلفیز بنائی تھیں۔

اکشے کمار کی فلم ‘سیلفی’ 24 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔ ‘سیلفی’ ملیام زبان کی فلم ‘ڈرائیونگ لائسنس’ کی آفیشل ہندی ری میک ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار کے ساتھ اداکار عمران ہاشمی، اداکارہ نشرت بھروچا اور ڈیانا پینٹی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘