پاکستان سے 132 افغان مہاجرین کو لے کر خصوصی پرواز لندن روانہ

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد سے پہلی خصوصی پرواز 132 افغان مہاجرین کو لے کر جمعرات کی سہ پہر برطانیہ روانہ ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلی خصوصی پرواز 132 افغان مہاجرین کو لے کر جمعرات کو سہ پہر اسلام آباد کے ہوائی اڈے سے اسٹینسٹیڈ لندن کے لیے روانہ ہوئی۔ پرواز نمبر EVE-365, A-330 نے سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر اڑان بھری، جب کہ پرواز میں ابتدائی طور پر 132 افغان مہاجرین سوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کی نگرانی میں افغان پناہ گزین برطانیہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں، افغان پناہ گزینوں کی لندن روانگی سے قبل سفری دستاویز سمیت تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا۔

پاکستان سے منتقل ہونے والے افغان مہاجرین کی مکمل تعداد ڈھائی سے 3 ہزار کے درمیان بتائی جاتی ہے جب کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کے انخلا کے لیے 12 پروازیں اپنا سفری عمل جاری رکھیں گی۔ خصوصی پروازوں کے دسمبر کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp