لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے مری کی ضلعی حیثیت بحال کر دی

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے مری کی ضلع کی حیثیت کو بحال کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنا دیاہے ۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق راولپنڈی بینچ کے جسٹس تنویر سلطان نے مری کی ضلعی حیثیت کو بحال کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنایا اور ساتھ ہی مری ضلع کا درجہ ختم کرنے پر نگران وزیراعلیٰ، حکومت کو نوٹس جاری کر دیاہے اور جواب طلب کر لیاہے جبکہ پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب کی نگران حکومت نے مری کی ضلعی حیثیت ختم کر دی تھی جس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے : مری کی ضلعی حیثیت ختم کرنے کے خلاف پٹیشن سماعت کے لیے منظور

درخواست پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران حکومت مستقل پالیسی سازی کا کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp