چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

جمعہ 27 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ 68 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ انتقال کر گئے ہیں، لی کی چیانگ کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ گزشتہ کچھ عرصے سے شنگھائی میں چھٹیاں منا رہے تھے، انہیں 26 اکتوبر کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، انہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن وہ 27 اکتوبر کو چل بسے۔

واضح رہے کہ لی کی چیانگ 2013 سے 2023 تک چین کے وزیر اعظم رہے ہیں، ان کا شمار چین کے صدر شی جن پنگ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ٹویٹ کہا کہ چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے، وہ پاکستان کے عظیم دوست تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں 2013 ءمیں ان کا دورہ پاکستان اچھی طرح یاد ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے جذبات اور ہمدردیاں سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کے خاندان اورچینی قوم کے ساتھ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp