ورلڈکپ 2023: جنوبی افریقہ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست

جمعہ 27 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ کپ 2023 کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے اہم میچ میں پاکستان کو     1 وکٹ سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لیے اپنی راہیں مضبوط کر لی ہیں جب کہ ہر میچ کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 271 کے آسان ترین ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 34 کے مجموعی اسکور پر گری جب اس کے اوپنر بیٹرکوئنٹن ڈی کوک 24 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ 67 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنربیٹر ٹیمبا باوما 28 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 121 کے مجموعی اسکور پر گری جب راسی وین ڈیر ڈوسن 21 رنز کے مجموعی اسکور پر اسامہ میر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ 136 کے مجموعی اسکور پر گری جب ہینرک کلاسن 12 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، چھٹی وکٹ 235 کے مجموعی اسکور پر گری جب مارکو جانسن 20 کے انفرادی اسکور پر حارث راؤف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے عمدہ اننگز ایڈن مارکرم نے کھیلی جنہوں نے 7 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 91 رنز اسکور کیے، جنوبی افریقہ کی جیت میں ان کا انتہائی اہم کردار رہا۔ انہیں اسامہ میر کی گیند پر بابر اعظم نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔

پاکستان کی طرف سے سب سے عمدہ بولنگ شاہین شاہ آفریدی نے کی انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد وسیم، حارث راؤف اور اسامہ میر نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ  کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 46.4 اوورز میں 271 رنز کا ہدف دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا 26واں میچ بھارت کے شہر چنئی کے ایم اے چدمبرم کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ اوپنر عبداللہ شفیق کی صورت میں گری جب وہ 17 بالز پر 9 رنز بنا کر مارکو جانسین کی گیند پر لنگی نگڈی کی گیند پر کت ہاتھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے دوسرے اوپنر امام الحق بھی 18 بالز پر 12 رنز بنا کر مارکو جانسین کی گیند پر ہینرک کلاسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو  گئے۔ اس کے بعد محمد رضوان  31 کے انفرادی اسکور پر کوٹیزی کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 129 پر گری جب افتخاراحمد 31 بالز پر 21 رنز بنا کر ہینرک کلاسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے انہیں تبریز شمشی نے آؤٹ کیا۔ کپتان بابراعظم نصف سینچری مکمل کرنے کے بعد 65 بالز پر 50 رنز اسکور کر کے تبریز شمشی کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد سعود شکیل کریز پر آئے تو انہوں نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 52 رنز اسکور کیے، انہیں بھی تبریز شمسی کی گیند پر کلاسن نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔

شاداب خان نے بھی جارحانہ انداز اپنایا تاہم وہ بھی 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 43 رنز اسکور کر کے آؤٹ ہو گئے۔ انہیں کوئٹزے کی گیند پر مہاراج نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔

محمد نواز نے 1 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 24 رنز اسکور کیے، انہیں جانسن کی گیند پر ملر نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد وسیم نے 7 رنز اسکور کیے۔ حارث راؤف بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے عمدہ بولنگ تبریز شمسی اور مارکو جانسن نے کی، تبریز شمسی نے 4 اہم کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جب کہ ماکو جانسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گیرالڈ کوئٹزے نے 2 جب کہ عنگی نگیدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 20 کے مجموعی اسکور پر گری، دوسری 38 رنز، تیسری 86 رنز، چوتھی 129 ، پانچویں 141 ، چھٹی 225 ، ساتویں 240 ، آٹھویں 259 رنز، نویں 268 رنزاور آخری وکٹ 270 رنز پر گری۔

جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی اور اسامہ میر کی جگہ محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، رزا ہینڈرکس، کگیسو ربادا، لزاد ولیمز کی جگہ کپتان ٹمبا بووما، تبریز شمسی، لنگی نگڈی کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

ابتدائی 2 میچوں میں سری لنکا اور نیدرلینڈز کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان سے مسلسل 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد قومی ٹیم ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔

 پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقا نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پانچویں میچ  بنگلہ دیش کو 149 رنز سے شکست دے کر عالمی کپ میں چوتھی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل اس نے انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جب کہ میگا ایونٹ کی کمزور ٹیم نیدر لینڈز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 عالمی کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے جہاں اس نے 1999 کے بعد کھیلے گئے تمام ہی میجز میں جنوبی افریقہ کو شکست دی ہے۔

پاکستانی اسکواڈ

بابراعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، افتخاراحمد، محمدرضوان، شاداب خان، محمدنواز، حارث رؤف، ایم وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل

جنوبی افریقہ اسکواڈ

 ٹمبا باووما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈر ڈوسن، ایڈن مرکرم، ہینرک کلاسن،  ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، لنگی نگڈی، تبریز شمسی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp