ورلڈ بینک کی سربراہی کے لیے نامزد بھارتی نژاد اجے بنگا کون ہیں؟

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی نژاد اجے بنگا کو عالمی بینک کی سربراہی کے لیے نامزد کیا ہے۔ اجے بنگا دس برس سے زیادہ عرصے تک کریڈٹ کارڈ کمپنی ’ماسٹر کارڈ‘ کی سربراہی کرتے رہے ہیں۔

امریکی انتظامیہ کے مطابق بنگا کے پاس تجربہ ہے کہ وہ بینک کو نجی شعبے کے ساتھ مل کر اپنے اہداف کے حصول میں مدد کریں۔ یہ بینک کے بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ باضابطہ طور پر اپنے اگلے سربراہ کا تقرر کرے۔

ورلڈ بینک نے کہا تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ جن کا انٹرویو کیا جائے گا تاکہ مئی کے اوائل تک نئے سربراہ کا انتخاب کیا جا سکے۔ عہدے کے لیے خواتین کی نامزدگیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

امریکا عالمی بینک کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر ہے اور روایتی طور پر اس ادارے کی سربراہی کے لیے شخصیات کو نامزد کرتا ہے۔ورلڈ بینک ہر برس مخلتف ممالک کو اربوں ڈالرز کا قرض دیتا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا’ وہ عالمی بینک کو صحیح ایجنڈا ترتیب دے کر اچھائی کے لیے طاقت بڑھانے والے ادارے کے طور پر کام کرتے دیکھنا چاہتی ہیں‘۔

انھوں نے کہا کہ ’اجے بنگا حکومتوں، کمپنیوں اور غیر منافع بخش اداروں کے درمیان شراکت داری قائم کرنے کے اپنے ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے ذمہ داری نبھانے کے لیے ’منفرد‘ طور پر قابلیت رکھتے ہیں‘۔

اجے بنگا نے اپنے کیریئر کا آغاز انڈیا سے کیا۔ ان کے والد فوج میں افسر تھے۔ ماسٹر کارڈ میں شمولیت سے پہلے انہوں نے نیسلے اور سٹی گروپ میں بھی کام کیا۔

اجے بنگا جنرل اٹلانٹک پرائیویٹ فرم میں وائس چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ساڑھے تین ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے ایڈوائزری بورڈ کے سربراہ بھی ہیں۔
سینٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ کی ایگزیکٹو نائب صدر امینڈا گلاس مین نے کہا ’ ان کے پاس حکومت اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تجربہ کافی کم ہے جو ورلڈ بینک کے کام کا بنیادی حصہ ہے‘۔

جو بھی ورلڈ بینک کا اگلا لیڈر بنے گا اسے کم آمدنی والے ممالک کی فوری مالی ضروریات کو متوازن کرنے کی کوشش کرنے کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جن میں سے بہت سے قرضوں کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں جب کہ موسمیاتی تبدیلی، عالمی تنازعات اور وبائی امراض جیسے مسائل سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گلاس مین کہتی ہیں ’عالمی بینک کی حکمت عملی کے اگلے مرحلے پر بہت کچھ منحصرہے۔ یہ ایک ایسا لمحہ ہے جب ورلڈ بینک یا تو واقعی متعلقہ ہونے کے لیے قدم بڑھا سکتا ہے یا غیر اہم ہو سکتا ہے۔‘

اجے بنگا کے نام کی توثیق کر دی جاتی ہے تو وہ ڈیوڈ مالپاس کی جگہ لیں گے جنہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نامزد کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp