پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ : شاداب خان آؤٹ، اسامہ میر متبادل کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل

جمعہ 27 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتاب شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔

کرکٹ ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی اننگز شروع ہوئی تو پہلے ہی اوور میں  شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

شاداب خان  فیلڈنگ کے دوران تھرو کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے۔ وہ دوبارہ فیلڈنگ لیے آئے لیکن پاکستان ٹیم کے میڈیکل پینل نے ان کا دوبارہ چیک اپ کیا اور فیصلہ کیا کہ ان کی جگہ ’کنکشن متبادل‘ بھیجا جائے۔

تاہم پاکستان ٹیم نے کنکشن قانون کے تحت میچ میں شاداب خان کا متبادل مانگا اور ان کی جگہ اسامہ میر اب جنوبی افریقہ کے خلاف بولنگ کریں گے۔ میچ ریفری کی منظوری کے بعد اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی کنکشن رُول کیا ہے؟

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2019 میں ’کنکشن رُول‘ متعارف کرایا گیا، فٹ بال کی طرز پر اس قانون میں بھی ایک کھلاڑی کو دوسرے کھلاڑی کی جگہ تبدیل کیا جا سکتا ہے جسے کنکشن ’سبسٹی ٹیوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ متبادل کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ بھی کر سکتا ہے۔

کرکٹ میں بڑھتی ہوئی ہیڈ انجری کے باعث آئی سی سی نے یہ رول متعارف کرایا، اس کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی کھیل کے دوران زخمی ہو جاتا ہے، جیسے کہ سر پر گیند لگنے کے باعث گہرے زخم کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو جائے تو ’کنکشن رول‘ کا استعمال کرتے ہوئے ایمپائر کی منظوری کے بعد متبادل کھلاڑی کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق اس قانون کا اطلاق تمام طرز کے کرکٹ فارمیٹ پرہوگا جن میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp