سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، 14 روز میں جواب طلب

جمعہ 27 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے  14 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے آج کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کونسل کو جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف 10 شکایات موصول ہوئیں، کونسل نے 3 اور 2 کے تناسب سے جسٹس مظاہر نقوی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شوکاز نوٹس کے ساتھ جسٹس مظاہر نقوی کو شکایات کی نقول بھی بھیجی جائیں گی اور انہیں 14 دنوں میں شوکاز نوٹس کا جواب دینا ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز جاری کرنے سے اتفاق نہ کرنے والے اقلیتی ممبران کا مؤقف ہے کہ انہیں شکایات پر جائزہ کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلامیہ میں من گھڑت شکایات بھیجنے والے وکلا کو انتباہ بھی جاری کیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا آخری اجلاس 12 جولائی 2021 کو سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں منعقد ہوا تھا، اس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کو کئی شکایات موصول ہوئیں۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے 29 شکایات کا جائزہ لیا جن میں سے 19 شکایات مسترد کردی گئیں۔

ایک درخواست سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کے خلاف دائر کی گئی تھی جو سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبر بھی ہیں، اس کی شنوائی کے لئے جسٹس منصور علی شاہ بطور رکن سپریم جوڈیشل کونسل مقرر ہوئے اور جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف درخواست مسترد کر دی گئی۔

ایک درخواست آمنہ ملک کی جانب سے جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف دائر کی گئی تھی لیکن درخواست کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات منسلک نہیں تھیں، سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست پر سماعت کے لئے جسٹس سردار طارق مسعود کی جانب سے معذرت کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے اس درخواست کی سماعت کی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے آمنہ ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مطلوبہ دستاویزات لف کر کے اگلی سماعت پر حاضر ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

کونسل اجلاس میں جائزہ لیا گیا کہ کیا کونسل کا الگ سیکریٹریٹ، سیکریٹری اور اسٹاف ہونا چاہیے، رجسٹرار سپریم کورٹ سپریم جوڈیشل کونسل کے الگ سے سیکریٹریٹ کے قیام سے متعلق ورکنگ پیپر چیف جسٹس کو پیش کریں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قیاس آرائیوں سے بچنے اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل کی پوری کارروائی کی تفصیلات جاری کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟