جیل بھرو یا جیل سے بھاگو تحریک ؟ سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا گیا جو آج تیسرے روز میں داخل ہو گئی ہے لیکن اہم رہنماوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہ کر سکی جسے سوشل میڈیا پر مذا ق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

مختلف ویڈیوز میں کہیں لیڈر شپ فوٹو سیشن کروا کر بھاگتی نظر آئی توکہیں پولیس کی جانب سے ملسل اعلان کیا جاتا رہا کہ جو کارکنان گرفتاری دینا چاہتے ہیں وہ پولیس کی وین میں آ کر بیٹھ جائیں ۔

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سابق ایم پی اے فضل الہٰی قیدی وین کے سامنے سیلفی بناتے ہیں پھر انہیں بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ایک صارف فیصل کیانی نے کہا کہ جیسے ہمیں ایک کروڑ نوکریاں دیں ویسے ہی ہم جیلیں بھریں گے ۔

سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں وہ گنے کے جوس سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے ۔

انہوں نے جوس پیتے ہوئے کہا کہ اللہ خیر کرے دھوپ میں میری طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔

پاک ووکلز نامی ایک اکاؤنٹ سے پرویز خٹک کی  فنی تصویر شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ پرویز خٹک نے بھی گرفتاری دے دی۔

عبدالرئوف ستی نامی صارف نے لکھا کہ یہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو کہتے ہیں جیل بھرواور خود گاڑی میں نہیں بیٹھ رہے ۔ان کا سانس خشک ہو گیا ہے اورپھر کان فون سے لگا کر بھاگ گیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا