کرکٹ ورلڈکپ 2023: بنگلادیش کے خلاف نیدرلینڈز کے 4 کھلاڑی آؤٹ

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کرکٹ مینز ورلڈ کپ 2023 کے 28ویں میچ میں نیدر لینڈز اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج دوپہر ڈیڑھ بجے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلا دیش اور نیدر لینڈز کی ٹیموں نے ایونٹ میں 5، 5 میچز کھیلے اور دونوں ٹیموں نے اب تک ایک، ایک میچ ہی جیتا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش 8وین جبکہ نیدرلینڈز دسویں نمبر پر ہے۔

بنگلہ دیش اسکواڈ

شکیب الحسن (کپتان)، تنویر حسن، لٹن داس، نجم الحسین شانتو، توہید ہردوئی، مشفق الرحیم، مہدی حسن معراج، محمود اللہ، حسن محمود، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

نیدرلینڈز اسکواڈ

وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، سائبرینڈ اینجل بریکٹ،  روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp