قازقستان: کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 28 کان کن ہلاک، 18 لاپتا

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قازقستان کے وسطی علاقے میں واقع انڈسٹریل زون میں کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 28 کان کن ہلاک، 18 لاپتا اور 23 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے وقت کان میں 252 کان کن موجود تھے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کان میں موجود 252 افراد میں سے 206 کان کنوں کو نکال دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ برطانوی اسٹیل کمپنی کی نگرانی میں کام کرنے والی کان میں 2 ماہ کے دوران آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل بھی 2 ماہ پہلے اگست میں کان میں آگ لگنے سے 5 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔ اور قازقستان کے نائب وزیر اعظم کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے ناکافی حفاظتی اقدامات کے باعث ناراضی کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے 29 اکتوبر کو قومی یوم سوگ کا اعلان کیا۔ اور ہدایت کی کہ برطانوی کمپنی کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعاون کو روک دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp