طبی سائنسدانوں نے انسدادِ کینسر کی پروٹین دریافت کرلی

اتوار 29 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی طبی سائنسدانوں نے کینسر کے خلیوں کے باہر پروٹین کا ایک ایسا حصہ دریافت کیا ہے جو فعال ہونے پر ان کینسر کے خلیوں کو ختم کر سکتا ہے۔

نئی تحقیق کے نتائج ڈاکٹروں کو موجودہ تھراپیز بدلنے کی صلاحیت دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ دریافت سی اے آر ٹی سیل تھراپی کو ٹھوس رسولیوں جیسے کہ چھاتی، پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کینسر سے لڑنے کے قابل بنا سکتی ہے۔ جدید تھراپی میں کینسر کے مریضوں کو خاص انجینئرڈ ٹی سیلز دیے جاتے ہیں جو رسولیوں کو ڈھونڈتے اور ختم کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ڈاکٹر جوگیندر توشیر سنگھ کا کہنا ہے کہ ان خلیوں کو ٹھوس رسولیوں کے خلاف مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کیوں کہ مدافعتی خلیے اثرات مرتب کرنے کے لیے ان رسولیوں میں داخل نہیں ہو پاتے۔

سی ڈی 95 ریسیپٹرز کینسر خلیوں کی جھلی کے باہر واقع ہوتے ہیں۔ جب یہ فعال ہوجاتے ہیں تو ایسے سگنل خارج کرتے ہیں جو خلیوں کے خود ختم ہونے کا سبب بنتا ہے۔ سائنس دانوں کو ان ریسیپٹرز کے متعلق علم کافی عرصے سے ہے لیکن ان کو فعال کرنے کی کوششیں ناکام رہی تھیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے کینسر سینٹر کے سائنسدانوں نے ریسیپٹر پر ایک حصے کی شناخت کی ہے جو ہدف بننے پر خلیے کی تباہی کا عمل شروع کرسکتا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ تحقیق آنے والے برسوں میں کینسر کے مریضوں کے لیے مرض سے نجات کا سبب بن سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟