اسلام آباد: انتظامیہ اور جماعت اسلامی کے مزاکرات کامیاب، غزہ مارچ شیڈول کے مطابق ہوگا

اتوار 29 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے، انتظامیہ نے احتجاج کی اجازت دے دی۔ تاہم جماعت اسلامی کا احتجاج شیڈول کے مطابق آبپارہ چوک سے شروع  کیا جائے گا۔ سری نگر ہائی وے بند کرنے اور ہائی سیکیورٹی زون میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم نصر اللہ رندھاوا اور عامر بلوچ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے احتجاج پر امن ہوتے ہیں، نگراں حکومت اور انتظامیہ نے ناجانے کسے خوش کرنے کے لیے ہمارے اوپر طاقت کا استعمال کیا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا اعلان کردہ غزہ مارچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور اختتام ایمبیسی روڈ امریکی سفارتخانہ پر ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج شام کو مارچ سے خطاب بھی کریں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ پورے ملک کی ضرورت تھی کہ اسلام آباد میں بڑا مظاہرہ ہونا چاہیے، جماعت اسلامی نے تمام دینی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو مدعو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نصر اللہ رندھاوا اور عامر بلوچ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ نگران حکومت بتائے وہ فلسطینوں کے ساتھ ہے یا صہیونیوں کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن فلسطین کی آزادی کا حق تسلیم کرنے سے ہوگا، یورپی ممالک میں بھی لوگ فلسطینی عوام کے لیے سڑکوں پر ہیں، ہمارا مطالبہ ہے او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے بند کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ لیکن بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ رندھاوا سمیت تمام کارکنان کو رہا کر دیا تھا۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے گزشتہ شام اسلام آباد سے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کر دیا تھا۔ جبکہ انتظامیہ نے غزہ مارچ کے لیے ضبط سامان بھی واپس کر دیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو امریکی سفارت خانے کے باہر غزہ ملین مارچ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے متعدد کارکنوں و رہنماؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ دوران حراست ایک رہنما کو ہارٹ اٹیک بھی ہوا۔

مارچ کے سلسلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے راستوں اور گزر گاہوں پر کیمپ لگائے گئے جبکہ تیاری شروع کی گئی تو پولیس نے انہیں روک دیا اور تمام سامان کو ضبط کر کے کیمپ اکھاڑ دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟