مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے مولانا یوسف جمیل نے اپنے چھوٹے بھائی عاصم جمیل کی موت کا اصل سبب بتادیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزان کے چھوٹے بھائی عاصم جمیل کی موت ہو گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی عاصم جمیل بچپن سے ہی شدید ڈپریشن کے مریض تھے، پچھلے 6 ماہ سے ان کی بیماری کی شدت کی وجہ سے انہیں الیکٹرک شاکس دیے جا رہے تھے تاکہ ان کی بیماری کو کنٹرول کیا جا سکے، لیکن ان کو آفاقہ نہ ہوا، آج اتفاقا وہ گھر میں اکیلے تھے اور انہوں نے اپنی تکلیف اور اذیت کی وجہ سے سیکیورٹی گارڈ سے بندوق لی اور اس سے خود کو شوٹ کر دیا‘۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے جواں سال صاحبزادہ عاصم جمیل گزشتہ روز گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
ڈی ایس پی میاں چنوں کا کہنا تھا کہ عاصم جمیل نے گولی مار کر خود کشی ہے۔ ان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ عاصم جمیل کی خود کشی کرنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر عاصم جمیل کو قتل کرنے کے حوالے سے بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے خود اپنے بیٹے کی حادثاتی موت کی تصدیق کردی ہے مگر یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے خود کشی کی ہے یا قتل کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہاکہ میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہو گیا ہے اور اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) October 29, 2023
مولانا طارق جمیل نے اپیل کی کہ غم کے موقع پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ میرے بیٹے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی اچانک موت کی خبر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے، ایک ’ایکس‘ صارف نے دعویٰ کیا کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کو تلمبہ میں قتل کر دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/ItsMalik35/status/1718650328344641883?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1718650328344641883%7Ctwgr%5E38bca0561d71c4707ee30bf0ae99f927d42b53b1%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwenews.pk%2Fwp-admin%2Fpost.php%3Fpost%3D95145action%3Dedit
ایک اور ’ایکس‘ صارف شیخ نبیل نے بھی مولانا طارق جمیل کے بیٹے کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں علاقائی اسپتال کے باہر کی ویڈیو بھی شیئر کی جہاں پر عاصم جمیل کو طبی امداد کے لیے لایا گیا تھا۔
طارق جمیل کے بیٹے قاتلانہ حملے میں شہید ہوئے۔۔۔🥺
What could be more heartbreaking than this news? 💔💔#tariqjameel #asimjameel #tariqjameelsonkilled #asim pic.twitter.com/PxYJ2w5kWf
— Sheikh Nabeel (@SheikhNabeel786) October 29, 2023
مولانا طارق جمیل کے دوسرے بیٹے کا کیا کہنا ہے؟
مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا یوسف جمیل نے اپنے چھوٹے بھائی عاصم جمیل کی وفات پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’آج شام میرے چھوٹے بھائی عاصم جمیل کی موت ہو گئی جو کہ ہمارے پورے خاندان کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔ لیکن اس تکلیف کے عالم میں بھی مجھے اس لیے میڈیا پر آنا پڑا کہ بہت سی منفی اور غلط خبریں میڈیا پر چلائی جا رہی ہیں۔‘
مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ ’میں ان خبروں کی وضاحت کے لیے حاضر ہوا ہوں کہ میرے بھائی عاصم جمیل بچپن سے ہی شدید ڈپریشن کے مریض تھے، پچھلے 6 ماہ سے ان کی بیماری کی شدت کی وجہ سے انہیں الیکٹرک شاکس دیے جا رہے تھے تاکہ ان کی بیماری کو کنٹرول کیا جا سکے، لیکن ان کو آفاقہ نہ ہوا، آج اتفاقا وہ گھر میں اکیلے تھے اور انہوں نے اپنی تکلیف اور اذیت کی وجہ سے سیکیورٹی گارڈ سے بندوق لی اور اس سے خود کو شوٹ کر دیا۔‘
میرے بھائی کو بچپن سے ہی ذہنی دباؤ کی بیماری تھی۔
اور آج انہوں نے گارڈ کا پسٹل چھین کر خود کو گولی مار لی۔ pic.twitter.com/RvdclcCLpb— Arslan Baloch (@balochi5252) October 29, 2023
انہوں نے کہا’ اس کے علاوہ جتنی بھی باتیں کی جا رہی ہیں کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی تھی، ایسی کوئی بات نہیں ہے، یہ اللہ کی تقدیر تھی اور ہم اللہ کے اس فیصلے پر راضی ہیں‘۔
دوسری طرف مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی حادثاتی موت پر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تمام مکتبہ فکر کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مولانا طارق جمیل سے رنج وغم کا اظہار
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مولانا طارق جمیل کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہبازشریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ہم سب مولانا طارق جمیل کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی حادثاتی موت یقیناً ناقابل برداشت ہے، ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔
مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں۔ یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 29, 2023
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
جواں سال بیٹے کی موت ایک باپ کے لیے ناقابل برداشت صدمہ ہے، وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے مولانا طارق جمیل اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جواں سال بیٹے کا جاں بحق ہونا ایک باپ کے لیے ناقابل برداشت صدمہ ہے، ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔