اب انسٹاگرام صارفین دوستوں کی پروفائل پر اپنی تصاویر، ویڈیوز پوسٹ کر سکیں گے

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس سے صارفین دوستوں کی پروفائل پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر سکیں گے۔

سربراہ اِنسٹاگرام ایڈم موسیری کے مطابق انسٹاگرام کے ایک سے زائد نئے فیچرز پر کام جاری ہے، نئے فیچرز میں ایک فیچر کا اضافہ جلد کیا جائے گا جس کے تحت صارفین اپنے دوستوں کے پروفائل پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر سکیں گے۔

ایڈم موسیری نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا ہے کہ ’نئے فیچر میں صارفین کو ان کے دوستوں کی فیڈ بیک میں شامل ہونے کا ایک نیا طریقہ دیا جا رہا ہے، اب صارفین اپنے دوستوں کی اجازت سے ان کی پروفائل پر اپنی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے دوستوں سے اجازت لینا ہوگی۔

واضح ہے کہ صارفین دوستوں کے پروفائل پر خود پوسٹ نہیں کر سکیں گے بلکہ صارفین کی درخواست پر ان کا دوست ہی اپنی وال پر پوسٹ کرے گا، اگر کوئی صارف اپنے دوست کے پروفائل پر اپنی تصاویر یا ویڈیو پوسٹ کرتا ہے تو وہ تب تک شائع نہیں ہو گی جب تک صارفین کا دوست ’ایڈ ٹو پوسٹ‘ بٹن پر کلک نہیں کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp