وہ ایک غلطی جو آپ کو ایکس (ٹوئٹر) مونیٹائزیشن سے محروم کر سکتی ہے

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک نے اپنی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر کنٹنٹ کی مونیٹائزیشن کے لیے نئے اصول لاگو کیے ہیں۔

 ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کمیونٹی نوٹس کے ذریعے اپ ڈیٹ ہونے والی پوسٹس ریونیو شیئرنگ کی اہل نہیں ہوں گی۔ اگر آپ کی پوسٹ میں  ایسی معلومات ہیں جو فیک نیوز یا غلط معلومات کے زمرے میں آتی ہیں  کمیونٹی نوٹس انہی پوسٹس کواپ ڈیٹ کرے گا۔

کمیونٹی نوٹس فنکشن کے استعمال سے صارفین  پوسٹس کا سیاق و سباق اور  فیکٹ چیک بھی مہیا کر سکیں گے۔

ایلون مسک نے مزید لکھا کہ یہ کام  کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پلیٹ فارم پر سنسنی خیز اور فیک نیوز کو کم کیا جاسکے اور صارفین کو صحیح معلومات فراہم کی جاسکیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کو اسرائیل حماس جنگ کے دوران فیک نیوز اور غلط معلومات پھیلانے کا ذریعہ سمجھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp