پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا کیس، پرویز الٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کیا اور مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے مسترد کر دیا گیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ کب سے سن رہے ہیں کہ انتخابات ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر انتخابات کی تاریخ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کس حیثیت سے بجٹ دے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر اینٹی کرپشن حکام نے پرویز الٰہی کے گھر سے رقم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کی بنیاد پر عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp