کینیڈا میں 44 بھیڑوں کا ریوڑ اپنے مالک کے فارم سے فرار ہوا اور حیرت انگیز طور پر 2 دن بعد مالک کے گھر کے قریب ایک سڑک کنارے صحیح سلامت پایا گیا۔
یہ حیرت انگیز واقعہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کا ہے جہاں چند روز قبل ایک چھوٹے سے قصبے سے 44 بھیڑوں کا ریوڑ اپنے مالک کے فارم سے فرار ہو گیا، ان کے غائب ہونے کے بعد فارم کے مالک اور پولیس نے بھیڑوں کی تلاش شروع کی مگر بھیڑوں کو ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔
مزید پڑھیں
حیرت انگیز طور پر 2 دن بعد ایک سڑک کنارے گھاس چرتے دیکھا گیا، یہ سڑک ان بھیڑوں کے مالک کی رہائش گاہ کے قریب تھی، پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بھیڑوں کی واپسی سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے ثابت ہوسکے کہ بھیڑیں چوری کی گئی تھیں اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ حالیہ ابرآلود موسم کے باوجود بھیڑیں بالکل خشک تھیں۔