امریکا میں 3 من سے زیادہ وزنی گار مچھلی کا شکار، کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے  3 من سے زیادہ (283 پاؤنڈز) وزنی مگر مچھ نما ’گار مچھلی‘ پکڑ کر ماہی گیری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ 52 سالہ آرٹ ویسٹن ،کیپٹن کرک لینڈ کے ساتھ جھیل سیم رے برن میں ماہی گیری کر رہے تھے جب انہوں نے آج تک کی سب سے بڑی مچھلی پکڑنے کا دعویٰ کیا۔

آرٹ ویسٹن نے مگرمچھ نما ’ گار مچھلی‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ٹیکساس کے موجودہ ریاستی ریکارڈ، سمندری حیات کا ریکارڈ، انٹرنیشنل گیم فش ایسوسی ایشن آل ٹیکل ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ کر گینز بک ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا لیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں شکار کی گئی 3 من سے زیادہ  ( 283 پاؤنڈ ) وزنی مگرمچھ نما ’گار مچھلی‘  نے 4 مختلف ریاستی اور عالمی ریکارڈ توڑے ہیں،  52 سالہ آرٹ ویسٹن انٹرنیشنل گیم فش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جھیل سیم رے برن میں ماہی گیری گائیڈ کیپٹن کرک لینڈ کے ساتھ ماہی گیری کر رہے تھے جب انہوں نے دیو ہیکل مچھلی کو اپنے قابو میں کر لیا۔

سیم رے برن ریزروائر دیوہیکل مگرمچھ نما ’گار مچھلیاں‘  پیدا کرنے کے لیے مشہور ہے۔ کرک لینڈ کی جانب سے ’فیس بک‘پر ایک پوسٹ کی گئی جس کے مطابق دونوں نے ساڑھے 3 من ’گار مچھلی‘ پکڑی اور اسے پکڑنے میں انہوں نے 2 گھنٹے اور 45 منٹ گزارے۔ جب مچھلی کی پیمائش کی گئی تو یہ 100 انچ لمبی اور حیران کن طور پر اس کی موٹائی 48 انچ پائی گئی۔

اپنے غیرمعمولی سائز اور وزن کے حساب سے مگرمچھ نما گار مچھلی نے ٹیکساس کے موجودہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس سے قبل 279 پاؤنڈ وزنی مچھلی پکڑنے کا ریکارڈ آئی جی ایف اے کے پاس تھا جو 2 دسمبر 1951 میں قائم ہو ا تھا۔ کرک لینڈ نے میڈیا کو بتایا کہ چھ پاؤنڈ کی لائن پر اس سائز کی مچھلی پکڑنا انتہائی مشکل اور انوکھا ہے۔ یہ کافی بڑا کارنامہ ہے.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp