پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف کی جانب سے چیئرمین پی سی بی اور دیگر پی سی بی آفیشلز کے بابر اعظم کے میسجز کا جواب نہ دینے کے دعوے کے بعد سےالیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ معاملہ زیر بحث ہے۔
گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بابر اعظم کی سی ای او پی سی بی سلمان نصیر کے ساتھ پرسنل چیٹ دکھائی جسے لائیو شو کے دوران ٹی وی پر نشر بھی کیا گیا۔

سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے سماجی رابطر کی ویب سائٹ ایکس پر اس معاملے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا سوال پوچھا کہ یہ کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آپ لوگ؟
Ya kya Karna ki koshish kar raha ho aap loog??? This is pathetic !!!
Khush ho gaya aap loog. Please leave @babarazam258 alone 🙏🏽. He’s an asset of Pakistan Cricket @TheRealPCB @ARYNEWSOFFICIAL @Salman_ARY https://t.co/pcM90yUGqy— Waqar Younis (@waqyounis99) October 30, 2023
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام کا کلپ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک نہایت ہی مضحکہ خیز عمل ہے۔ خوش ہو گئے ہیں آپ لوگ؟ برائے مہربانی بابر اعظم کو اکیلا چھوڑ دیں وہ پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔
وقار یونس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے بھی اس عمل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک اور اپنے کھلاڑیوں کو خود ہی بدنام کر رہے ہیں۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ایک گھٹیا حرکت ہے اور اس طرح کی حرکتیں نہیں کی جاتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپنے کپتان کا نجی میسج ٹی وی پر کیسے دکھا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے کسی پروگرام میں سنا تھا کہ راشد لطیف نے یہ بات کی کہ بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو کالز کی ہیں لیکن انہوں نے بابر کی کال نہیں اٹھائی، میرے خیال میں اس معاملے کو کاؤنٹر کرنے کے لئے یہ ایک کھیل کھیلا گیا ہے۔














