کیا گوہر رشید اور کبریٰ خان شادی کر رہے ہیں؟

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوہر رشید پاکستان ڈراما اور فلم انڈسٹری کے بہت ہی ٹیلنٹڈ اور ورساٹائل ایکٹر ہیں، انہوں نے فلم سیڈلنگز سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی جبکہ ان کے بہترین ڈراموں میں ڈائجسٹ رائٹر، عشقیہ، من مائل  اور راز الفت شامل ہیں۔ انہوں نے فلم لیجنڈ آف مولا جٹ میں بھی کام کیا ہے اور لوگوں نے اس فلم میں ان کا کردار بے حد پسند کیا ہے۔ گوہر آج کل ڈراما جندو اور جنت سے آگے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

گوہر رشید ڈراما جنت سے آگے میں کبریٰ خان کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم ان دونوں زبردست ایکٹرز کی شادی کے چرچے بھی عام ہیں۔ دونوں ایکٹرز کے فینز کا ماننا ہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کے درمیان کیمسٹری سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

گوہر کیا کہتے ہیں؟

حال ہی میں گوہر نے نجی ٹیلی وژن کے ٹاک شو میں شریک ہوئے اور اپنی اور کبریٰ کی شادی کے معاملے پر کھل کر بولے۔ گوہر کا کہنا تھا کہ ان کے اور کبریٰ کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے اور وہ یہ بات اپنے انٹرویوز میں پہلے بھی بتا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے فینز انہیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم دونوں (گوہر اور کبریٰ) نے کئی موقعوں پر اس کی وضاحت کی ہے کہ ہم صرف دوست ہیں اور اور ہمارے بیچ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

کبریٰ کے لیے گولی کھا سکتا ہوں

گوہر نے مزید بتایا کہ کبریٰ ان کے لیے خاندان کے فرد کی طرح ہیں اور وہ کبریٰ کے لیے گولی بھی کھا سکتے ہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر اچھے تعلق کو شادی میں بدل دیا جائے، کچھ تعلقات نیچرل ہوتے ہیں، ہم دونوں کے درمیان عزت کا رشتہ قائم ہے، ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں۔

ذہنوں پر بالی وڈ کا اثر ہے

گوہر کا کہنا تھا کہ بالی وڈ کا ذہنوں پر بہت اثر ہے جس کے مطابق ایک لڑکا اور لڑکی کے درمیان صرف محبت کا رشتہ ہی قائم ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک لڑکا اور لڑکی اچھے دوست بھی ہو سکتے ہیں، میرے اور کبریٰ کے درمیان دوستی کے رشتے کسے بڑھ کر کچھ نہیں، ہم بس ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں۔

لائف پارٹنر کی خوبیاں

ایک سوال کے جواب میں گوہر نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی لائف پارٹنر سمجھدار ہو، پروفیشنل ورکنگ وومن ہو اور خیال رکھنے والی لڑکی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp