’محبت گمشدہ میری‘ کی اداکارہ دانیر مبین نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں؟

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی ٹی وی کی مقبول ڈراما سیریل ’محبت گمشدہ میری‘  حال ہی میں خوشگوار انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔ ڈراما سیریل کو دُنیا کے مختلف حصوں سے لاکھوں ناظرین نے دیکھا اور پسند کیا۔

’محبت گمشدہ میری‘  مومنہ درید کی پروڈکشن تھی جب کہ ڈرامے کی کہانی معروف پاکستانی مصنف راحت جبین نے لکھی تھی۔ اس ڈرامے کی ہدایت کاری شاہد شفاعت نے کی۔

’محبت گمشدہ میری’  میں ایک بہت ہی کم عمر جوڑے کی محبت کی کہانی پیش کی گئی ہے جنہوں نے اپنے والدین کی مرضی کے بغیر شادی کر لی۔ ڈراما سیریل میں زوبی اور صائم کے کردار خوشحال خان اور دانیر مبین نے ادا کیے۔  مداحوں نے خوشحال خان اور دانیر مبین کی نوجوان اور تازہ جوڑی کے کردار کو بہت سراہا۔

ڈراما سیریل کے اختتام کو بھی مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا، مداحوں نے دانیر مبین کے خوبصورت دلہن کے روپ کی بھی بہت تعریف کی۔

ڈراما سیریل ’محبت گمشدہ میری‘ میں کردار ادا کرنے والی خوبصورت اداکارہ نے سوشل میڈیا خصوصاً ’انسٹا گرام‘  پر اپنے دلہن کے شاندار روپ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اس سے پہلے دانیر مبین نے ’محبت گمشدہ میری‘ کے سیٹ کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مشال خان کو کیسے مرد پسند نہیں، اداکارہ کا نجی زندگی کے بارے میں اہم بیان

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فضل الرحمان کے مؤقف پر ناقدین کی سخت تنقید، ماضی یاد دلا دیا

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟