سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سپر فین ’انکل پرسی‘ کی وفات: کھلاڑی اور مداح افسردہ

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سپر فین ’پرسی ایبیسیکرا‘ جو انکل پرسی کے نام سے مشہور تھے 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انکل پرسی پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سری لنکا کے کرکٹ میچوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتے رہے ہیں، لیکن 1996 کے ورلڈ کپ کے دوران عالمی شہرت حاصل کی جب انہوں نے فائنل میں سری لنکا کی فتح کے بعد لاہور کے میدان کے ارد گرد سری لنکا کا پرچم لہرایا۔

انگلش زبان میں نعرے لگانے اور کھلاڑیوں کے ساتھ مزاحیہ گفتگو کے لیے مشہور پرسی کو خاص طور پر سری لنکا کے میدانوں میں بہت پسند کیا جاتا تھا۔ سری لنکا کے دورے کے دوران خاص طور پر ٹیسٹ میچوں میں انہیں اکثر دیکھا جاتا تھا۔

1980 کی دہائی میں مارٹن کرو نے پرسی کو کھیل کے لیے ان کے جذبے کے لئے مین آف دی میچ ٹرافی سے نوازا تھا۔

حال ہی میں اس سال ایشیا کپ کے موقع پر روہت شرما نے پرسی سے ان کے گھر ملاقات کی تھی، کیونکہ وہ اس بیماری سے لڑ رہے تھے جو بالآخر ان کی جان لے گئی۔

اگرچہ پرسی سری لنکا کے سب سے بڑے حامی تھے لیکن وہ اکثر اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر طنز کرتے تھے، خاص طور پر جب وہ باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کی غلطیاں کرتے تھے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے حالیہ مہینوں میں پرسی کو طبی اخراجات میں مدد کرنے کے لئے کافی عطیات دیے تھے۔ کئی دن اسپتال میں رہنے کے بعد ان کی موت ہو گئی۔

ان کے انتقال پر کھلاڑی اور شائقین کرکٹ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کرکٹرز کے ساتھ ساتھ مداح بھی ان کی وفات اپنے اپنے پیغامات دے رہے ہیں۔

سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں انکل پرسی کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خبر انتہائی افسوس ناک ہے کہ انکل پرسی اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے بھی ایکس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سب سے بڑے فین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ وہ ہمیشہ خوش رہتے تھے، بھارتی کرکٹ ٹیم ان کی دل سے عزت کرتی تھی۔

سابق سری لنکن کپتان کمارا سنگاکارا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ڈیبیو سے لے کر میرے آخری میچ تک صرف ایک آدمی مستقل تھے اور وہ تھے انکل پرسی۔ ان کی کرکٹ کے لیے خدمات کسی بھی کھلاڑی سے کم نہیں۔

ایکس پر سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پرسی انکل کی کے خاندان کے ساتھ  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ایک سری لنکن کرکٹ ٹیم کے حقیقی مداح تھے، ہمیں آپ کی یاد ہمیشہ آئے گی‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp