ظاہر شاہ عارضی چیئرمین نیب تعینات

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ظاہر شاہ کو عارضی چیئرمین نیب  کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔

ظاہر شاہ 22 فروری سے نئے چیئرمین کی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس 1999 کے سیکشن 6 بی کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ظاہر شاہ نے 8 اکتوبر 2021 کو بطور ڈپٹی چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالا تھا۔

انہیں  ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کے استعفے کے بعد اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وہ  گریڈ 21 میں ڈی جی آپریشنز نیب  کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔  انہوں  نے 2002 میں نیب کو جوائن کیا تھا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان