سابق وزیر اعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کو غیر اہم قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد میاں نواز شریف سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے لندن میں ملاقات کی ، ملاقات کے دوران اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک ایک غیر اہم بات ہے، اس میں کوئی بات ہو تو کریں۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ملاقات کے دوران میاں نواز شریف نے موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگرجماعتوں کے ساتھ مل کر سوچیں گے کہ اگر عدم اعتماد لاتے ہیں تو عوام کو کیا فائدہ ہوگا۔