عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کر دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے ایل پی جی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 117 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 452 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 3080 روپے سے کم ہو کر 2962 روپے ہو گئی جبکہ کمرشل سلنڈر 11 ہزار 849 روپے سے کم ہو کر 11 ہزار 397 روپے کا ہو گیا ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری پیداواری قیمت میں 8437 روپے فی میٹرک ٹن کمی کی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق ڈالر کی قدر کم ہونے کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

اوگرا نے بتایا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp