ریٹائرمنٹ کو بھول جائیں، سوشل میڈیا اسٹار بنیں اور خوب پیسے کمائیں: بزرگ امریکی انفلوئنسر کے مشورے

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیو جرسی امریکا کی 67 سالہ سوشل میڈیا اسٹار لین ڈیوس کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کو بھول جائیں، بس سوشل میڈیا اسٹار بنیں اور خوب پیسے کمائیں، کیونکہ ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر مشہور شخصیات ایسا کرکے بڑی رقم کما رہے ہیں۔ انہوں نے خود بھی 2 سالوں کے دوران اتنی شہرت حاصل کی اور خوب پیسے کمائے۔

ریٹائرڈ انجینئر لین ڈیوس کہتی ہیں کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر اتنی شہرت ملے گی۔ 2020 میں وبائی امراض کورونا کے پھیلنے کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کی تھیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل آنا شروع ہوا اور وہ دن بدن مقبول ہوتی گئیں۔

لین ڈیوس کہتی ہیں کہ ایک دن ان کے بیٹے ٹم ڈیوس نے کہا کہ کیوں نا ہم شارٹ ویڈیوز بنائیں، کیونکہ وہ پروڈکشن اور ایڈیٹنگ میں اپنی مہارت کو بہتر بنانا چاہتے تھے۔ اس لیے وہ چاہتے تھے کہ میں اس کام میں ان کی مدد کروں، پھر ہم نے مختصر ویڈیوز بنانا شروع کیں۔ سب سے پہلے کوکنگ کی ویڈیوز بنائیں کیونکہ مجھے کوکنگ میں مہارت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری سب سے پہلے وائرل ہونے والی ویڈیو میں تربوز کو کلہاڑی سے کاٹنے والی ویڈیو شامل ہے، اس کے بعد ہم نے 50 پاؤنڈ چکن نگیٹ بنایا تھا جو بہت وائرل ہوا اور سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا۔

لین ڈیویس کہتی ہیں کہ ان کے بیٹے کے پروڈکشن اسکلز اور ویڈیو ایڈیٹنگ اسکلز نے ان کی ویڈیوز کو 4 چاند لگائے، پہلے 30 دنوں میں ہم نے 30 ویڈیوز اپ لوڈ کیں، جس پر ہمارے فینز بڑھتے گئے اور اب ٹک ٹاک پر 27 ملین فالورز ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک، فیس بک اور یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے بعد ان کو اچھے خاصے پیسے مل جاتے ہیں۔ ان پیسوں کے ملنے کے بعد ان کو اپنی ریٹائرمنٹ کے پیسوں کی فکر بھول چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ