غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں، احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں جن میں لوگوں کی بڑی تعداد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل رہی ہے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی ہے۔ لوگ مختلف طریقوں سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
اسرائیلی افواج کو مفت کھانا فراہم کرنے کے اعلان پر میکڈونلڈز کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اور معروف ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ چین کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے۔
اور اب اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں لندن کا نوجوان چوہوں سے بھرے ڈبوں کے ساتھ میکڈونلڈز میں داخل ہوتا ہے اور تمام چوہوں کو میکڈونلڈز میں چھوڑ دیتا ہے اور ’فلسطین آزاد کرو‘ کے نعرے لگاتا ہے۔
لندن میں اسرائیل کے خلاف ایک شخص کا احتجاج میکڈونلڈ میں چوہے چھوڑ دئیے pic.twitter.com/STF3P4nnma
— انیتا عمیر (@anita_LHR) October 31, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ ان لوگوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے جو ہمارے بائیکاٹ پر کوئی کان نہیں دھر رہے۔
Awesome treatment for those who put deaf ears to our holy boycott for Mcdonalds https://t.co/S66Q3lY7Re
— Mian Ash (@DocAsh23) October 31, 2023
مزمل اسلام نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ دہشتگرد میکڈونلڈز کا بائیکاٹ کیا جائے۔
Boycott terrorist meck Donald's https://t.co/3Q4oNb5N3j
— muzamil islam (@muzamilisl84713) October 31, 2023
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میکڈونلڈ میں چوہے چھوڑنے والے لڑکے کے لیے ڈھیر سارا پیار۔
Love for this boy https://t.co/0GDguSKOTM
— Zeeshan Asghar (@Zeeshanasgharz) October 31, 2023
واضح رہے کہ اسرائیلی افواج کو مفت کھانا فراہم کرنے کے اعلان پر سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ میکڈونلڈ‘ ٹرینڈ بھی کرتا رہا۔