پاکستان اور ہالینڈ کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر یاد گاری ٹکٹ جاری

جمعرات 2 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی اور پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس نے پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یہاں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی آرٹسٹ عائشہ خالد کی طرف سے ڈیزائن کردہ ڈاک ٹکٹ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کی علامت ہے۔

 

1948ء میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان باہمی تعاون مختلف شعبوں بشمول سیاست، تجارت و سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی اور کثیر الجہتی اداروں میں تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 یورپی یونین میں پاکستان کی برآمدات کے لیےہالینڈ دوسری بڑی تجارتی منڈی ہے۔ ۔ ڈاک ٹکٹ کا خصوصی ڈیزائن پاکستان اورہالینڈڈا کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی تعاون کی علامت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp