واٹس ایپ میں متعارف کرایا جانے والا نیا فیچر کیا ہے؟

جمعرات 2 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ  میں نئے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کی مطابق یہ نیا فیچر ویڈیو پلے بیک میں مددگار ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کروایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئےصارفین ویڈیوز کو 10 سیکنڈ ریوائنڈ اور 10 سیکنڈ فارورڈ کر سکیں گے جس کے لیے انہیں بس اسکرین پر 2 بار کلک کرنا ہوگا۔

 یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے جبکہ بقیہ صارفین کے لیے اس کو کب  متعارف کرایا جائے گا اس کی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ فی الحال ابھی واٹس ایپ پر ویڈیو دیکھتے ہوئے اسے ریوائنڈ یا فارورڈ کرنے کے لیے پروگریس بار پر انگلی کو آگے پیچھے کرنا پڑتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ